پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کی صورتحال کے متعلق فیکٹ شیٹ میں پنجاب کے دریاؤں میں بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل کیئے گئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، کوٹ ادو اور بہاولپورمیں بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے باعث 12 شہری جاں بحق ہوئے 14 گھر متاثر اور 27 شہری زخمی ہوئے جاں بحق افراد میں 5 بچے 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں نارووال اور ملتان میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 شہری جاں بحق ہوئے۔
حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی 15 جولائی تک صوبے بھر میں مون سون بارشیں ہونگی۔
پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہےنگلا ڈیم میں پانی کی سطح 53 فیصد جبکہ تربیلا میں 74 فیصد ہے ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح سینتیس فیصد تک ہے۔