وفاقی وزیر خزانہ نےکہا کہ حکومت وسط مدتی آئی ایم ایف پروگرام کی مدد سے پائیدار معاشی ترقی حاصل کرنا چاہتی ہے، برطانوی بورڈ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے رابط کرے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی عالمی سرمایہ کاری بورڈ کےوفد نے ملاقات کی ۔ برطانوی وفد نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔
محمداورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان کی معاشی بحالی کے بارے میں بتایا کہ رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی تین اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی اورعالمی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،
زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ،گذشتہ سال آئی ایم ایف کا نو ماہ کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ، حکومت وسط مدتی آئی ایم ایف پروگرام کی مدد سے پائیدار معاشی ترقی حاصل کرنا چاہتی ہے، توانائی کی پیداواری لاگت کم کرنے اور ڈسکوز سمیت سرکاری ملکیتی ادادوں میں اصلاحات ، ان کی نجکاری پر کام جاری ہے ۔