سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔ مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا جب کہ ماہر ین قانون فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔