وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جومانگا ہی نہیں تھا۔
سماء سے گفتگو میں راناثنااللہ نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ فیصلے کا جائزہ لےرہی ہے، اس نکتے پر فیصلہ کریں گے اپیل میں جایاجائے یا نہیں تاہم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا جب کہ ماہر ین قانون فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔