رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی کی مخصوص سیٹوں پر حق کا فیصلہ دیا۔ پی ٹی آئی آج دوبارہ زندہ ہوگئی ہے۔
اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج جمہوریت پسندوں کےلیےخوشی کادن ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں یادرکھاجائے گا، ہماراحق ہمیں مل گیا۔ ہم نے ان کاآئین میں ترمیم کاراستہ روک لیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج 11ججز نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔ 8 اور 5 کے تناسب سے فیصلہ آیا ہے، الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہے کہ ہمارا انٹراپارٹی کا سرٹیفکیٹ اسی ہفتے جاری کیا جائے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں سنہری دن ہے، ہم نے قانونی جنگ جیت لی جمہوری جنگ بھی جیتیں گے، ہماری منزل پاکستان میں جمہوریت ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا جب کہ ماہر ین قانون فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔