محکمہ اینٹی کرپشن نے فرائض میں غفلت برتنے اور زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج درج کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن میں خود احتسابی کی روایت قائم کرتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے اور زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ننکانہ صاحب خالد محمود کیخلاف مقدمہ درج کروا کر انہیں گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے زیر حراست ملزم پرویز امجد کو لوکل پولیس اسٹیشن حوالات میں بند کرنے کیلئے لے جاتے ہوئے غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ملزم پرویز امجد کو فرار کروادیا۔
خالد محمود پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے واقعے کے بارے میں افسران بالا و لوکل پولیس کو بروقت مطلع نہ کیا جس سے اس کی غفلت اور ملی بھگت ثابت ہوتی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے اس غیر ذمہ داری پر متعلقہ پولیس اسٹیشن چونگ میں ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود کیخلاف مقدمہ درج کروا کے گرفتار کرادیا۔