جسٹس عالیہ نیلم آج لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج صبح ساڑھے 9 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ان سے ان کےعہدے کا حلف لیں گے۔
جسٹس مس عالیہ نیلم ایک ممتازجیورسٹ ہیں اور انہوں نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئرکا آغازکیا جبکہ 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔
جسٹس عالیہ نیلم نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔
بطورجج جسٹس عالیہ نیلم 203 قابلِ نظیر فیصلے دے چکی ہیں۔
جسٹس عالیہ نیلم صوبہ بھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹو جج بھی رہی ہیں۔
جسٹس عالیہ نے صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ عدالتوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔