اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نےبجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز کر تے ہوئے ڈیڑھ ہزار کے قریب بجلی چوروں کو 10 کروڑ روپے کے جرمانے کئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گذشتہ ماہ سے جاری کریک ڈاؤن میں دو سو باون بجلی چور گرفتارکئے جس میں ڈیڑھ ہزار کے قریب بجلی چوروں کو دس کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے آئیسکو حکام کہتے ہیں بجلی اب صرف اسے ملے گئی جو باقاعدگی سے بل دے گا ۔
بجلی چوری ختم کرنے اور بل نادہندگان سے اربوں روپے نکلوانے کا مشن وزارت توانائی کی ہدایت پر آئیسکو فیلڈ فارمیشنز نے ریجن بھر میں بجلی چوروں کا ناک میں دم کر دیا ہے 1 ہزار 459 بجلی چوروں کو 9 کروڑ 95 لاکھ روپے کے جرمانےکئے گئے 252 کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا ۔
اسلام آباد سرکل کی ڈیٹیکشن ٹیموں نے 116 بجلی چور پکڑے جن کو 74 لاکھ 75 ہزار کے جرمانے کئے ۔ 12 افرادپولیس کے حوالے کر دیئے گئے ۔ راولپنڈی سٹی اور کینٹ سرکلز میں 1618 بجلی چوروں کو 4 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانےہوئے جبکہ 67 کو پولیس نے دھر لیا ۔ اٹک سرکل میں 301 ملزمان کو 1 کروڑ 98 لاکھ کے جرمانے ہوئے ہیںتاہم 77 افرادکو حوالات کی ہوا کھانی پڑی ہے۔
جہلم سرکل میں چھاپہ مار ٹیموں نےبجلی کےغیرقانونی استعمال پر 292 افراد کو 1 کروڑ 28 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے ۔ 40 افراد کوحوالہ پولیس کیا گیا۔ چکوال سرکل میں 327 افراد پر 1 کروڑ 39 لاکھ کے جرمانے عائدکئے ۔جبکہ 52 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو کا کہناتھا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کا عہد کر لیا ہے ۔