شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید ہو گئے جبکہ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیئے۔
شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید ہو گئے جبکہ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 24 سالہ شہید کیپٹن اسامہ بن راشد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، کیپٹن اسامہ نے اکتوبر 2020 میں این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرکے 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا ۔
کیپٹن محمداسامہ بن ارشد شہید کےسوگواران میں والد ، والدہ،ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے بعد دہشتگردوں کی علاقےمیں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔