دنیا میں جنت کہلائی جانےوالی وادی کشمیر بھارتی بربریت اور دہشتگردی کے باعث اب بد امنی کا گڑھ بن کے رہ گئی ہے
اگست 1947 میں تقسیم کے بعد جموں کشمیر کے رہائشیوں کے سیاہ ترین باب کا آغاز ہوا اور اسکی واضح مثال سیماری گاؤں ہے
سیماری ایک ایسا گاؤں ہےجس کا ایک حصہ آذادکشمیرمیں جبکہ دوسرا حصہ بھارت کےقبضے ہے،سیماری کےدونوں حصوں کےدرمیان میں ایک دریا بہتا ہےجسکو پاکستان میں دریائے نیلم اور بھارت میں کشن گنگا کہا جاتا ہے
تقسیم کے بعد سیماری کے بے شماررہائشی اپنے عزیز و اقارب حتی کہ اپنی اولادوں اور والدین سے بھی بچھڑ گئے
پاکستان کی جانب سےکئی بارکوشش کی گئیں کہ بچھڑےہوئےکشمیریوں کو انکے خاندانوں سے ملوایا جائے لیکن بھارتی جارحیت نے کبھی ایسا ممکن نہ ہونے دیا۔
سیماری کےدونوں حصوں کوملانے کیلئے دریا پرپل بھی موجود ہے لیکن اسے پار کرنے کی اجازت نہیں،بھارتی فوج نے سیماری کو اپنے فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے، یہاں تک کہ معصوم رہائشی اپنے گھر جانے سے پہلے بھی بھارتی فوج کی اجازت لیتے ہیں۔
2019 میں مودی کے پلوامہ ڈرامے کےبعد سیماری میں حالات مزید کشیدگی اختیار کرگئے،بھارتی فوج نے سیماری کی لائن آف کنٹرول کو پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنےکیلئے استعمال کرنا شروع کردیا
بھارتی فوج کی دہشتگردی کے باعث پاکستانی سیماری میں لاتعداد گھر تباہ اور رہائشی بےگھر ہوچکے ہیں
بھارتی فوج کی جانب سے گھنٹوں جاری رہنے والی شیلنگ کے باعث ہزاروں رہائشی اپنے گھر میں قید ہو کے رہ جاتے ہیں
بھارتی فوج کی فائرنگ اورشیلنگ کے باعث رہائشی اپنا ذریعہ معاش کمانےکیلئے بھی گھر سےباہرنہیں نکل پاتے،سیماری کے بھارتی حصے کےچپےچپے پر بھی بھارتی فوج کاقبضہ ہےاوریہاں کےرہائشیوں کی مکمل نقل وحرکت بھارتی فوج کے اشاروں پرمنحصر ہے۔
سر سبز پہاڑوں پرمشتمل خوبصورت سیماری مکمل طور پر بھارتی فوج کی بارودی سرنگوں سے لیس ہے،سیماری کے حسین پہاڑ اور درخت بھی بھارتی فوج کی دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں
سیماری کے رہائشیوں کی ذاتی زمینوں پر بھی بھارتی فوج قابض ہےسیماری کے رہائشی 77 برسوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں اور عالمی قوتوں سے بھارت سے جواب طلبی کا مطالبہ کرتے ہیں
مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور بربریت پر قابض بھارتی حکومت نے ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا
کیا مودی سرکار اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق کشمیری عوام کی داد رسی کرنے پر مجبور ہو جائے گی یا یوں ہی ان مظالم کو جاری رکھے گی؟