ایک زمانہ تھا کہ کہا جاتا تھا کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی، ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کرتی منازل کے بعد لگتا ہے کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کی صورت میں مشین انسانوں کی جگہ لیتی نظر آرہی ہیں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے جہاں ہر سوال کا جواب مل رہا ہے وہیں ہر مسئلہ کا حل بھی تجویز کردیا جاتا ہے۔
تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے اساتذہ کی جگہ لے لی ہے؟ یا مستقبل میں لے سکتے ہیں؟ اس حوالے سے ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی نے اساتذہ کو ریپلیس نہیں کہا بلکہ ٹیچر کا کام آسان ضرور کردیا ہے۔ اور ٹیچر کو اپنے لیے زیادہ وقت مل گیا ہے، ٹیکنالوجی نے ٹیچر کو اپ ٹو ڈیٹ کردیا ہے، ٹیکنالوجی نے گیپ کو کم کردیا ہے۔ جس کا فائدہ اسٹوڈنٹس کو ہوا ہے۔