محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے 15 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق آج اور کل سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران کراچی اور اندرون سندھ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 10 سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں 10 سے 15 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 12 سے 14 جولائی کے دوران موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
کے پی کے مختلف اضلاع میں 11 سے 15 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے اور بلوچستان میں 8,9 اور 12جولائی کے دوران مون سون بارشوں ہوسکتی ہیں۔
علاوہ ازیں بالائی علاقوں میں 12 سے 14 جولائی تک موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔