وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کو ملکی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جمع وزرات داخلہ کے تحریری جواب کی کاپی سامنے آگئی، وزارت داخلہ نے ایکس کو ملکی سلامتی کےلیے خطرہ قراردے دیا، کہا کہ ایکس (ٹویٹر) بحال نہیں ہوسکتا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کاکام پاکستان کےعوام کےحقوق کا تحفظ کرنا ہے، ایکس پرپابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے، پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا خاص طور پر ایکس پرملکی اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈکیا جاتاہے، ایکس ایک غیرملکی کمپنی ہے جس کو متعددبار قانون پرعملدرآمدکاکہا، وزارت داخلہ کے پاس عارضی طور پر ایکس کی بندش کےعلاوہ راستہ نہیں۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس پرپابندی عائدکی، کچھ عناصر ایکس کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، درخواست ناقابل سماعت ہے،ملکی مفاد میں مستردکی جائے۔