ایف بی آر اور کسٹم ملازمین کی بڑی جعلسازی سامنے آگئی۔ 94 ملازمین خود کو مستحق ظاہر کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لیتے رہے۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے اکیاسی اور کسٹم سروس کے تیرا ملازمین شامل ہیں ۔ ملازمین ایک لاکھ روپے سے زائد رقم انکم سپورٹ پروگرام سے وصول کرتے رہے ۔ کسٹم گریڈ 16 کے اپریزنگ افسر، ایف بی آر کے کلرکس، سپاہیوں اور ڈرائیورز نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ صاف کیے ۔
وزارت خزانہ نے ایف بی آر کو مراسلہ لکھ کر ملوث ملازمین کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے بھی سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔