نیپرا نے ایک مرتبہ پھر سے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 32 میں اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ مئی کےماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے ۔کےالیکٹرک کے ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ، کےالیکٹرک کے ٹیرف میں قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا ، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بنیادی بجلی کے نرخ میں 5.72 روپے فی یونٹ کے بڑے اضافے کی منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے کیا گیا تھا جو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو یکساں نرخوں کے نفاذ کے لیے بھیجی گئی تھی۔