لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر سٹارمر نے نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی نے 650 نشستوں میں سے 412 پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت حاصل کی جس کی اسہرا کیئر سٹارمر کے سر جاتاہے ، آپ کو بتاتے چلیں کہ کیئراسٹارمر1962میں غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور ان کے والد مکینک،والدہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں ۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم ریگیٹ گرامر اسکول سے حاصل کی اورقانون کی تعلیم یونیورسٹی آف لیڈزاورآکسفورڈسےحاصل کی، سٹارمر خاندان کے پہلے فرد تھے جویونیورسٹی تک پہنچےجبکہ بطوروکیل غریب لوگوں کو مفت قانونی مشورہ دیتےرہے، وہ 2008میں پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے جس کے بعد 2015میں برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے ۔
2019 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر 2020 میں جیریمی کوربن کے عہدہ چھوڑنے پر سٹارمر لیبرپارٹی کے سربراہ بنے۔ کیئر اسٹارمر نے برطانوی پارلیمنٹ میں کنزویٹو جماعت کی پالیسیوں پر بھرپور تنقید کی اور بریگزٹ کے خلاف جنگ بھی لڑی۔ انہوں نے شیڈو بریگزٹ وزیر کی حیثیت سے کام بھی کیا ۔