وفاقی حکومت نے صوبوں کی جانب سے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف صوبوں کی جانب سےفیس بک، ٹک ٹاک اور وٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کی چھ اپلیکشنز چھ سے گیارہ محرم الحرام تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی جسے وفاقی حکومت نے مسترد کردیا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو جواب دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا ایپس بند نہیں کی جائیں گی۔ محرم میں سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے۔ موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔