کارگل جنگ کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان نے متعدد چھاپہ مار کارروائیوں کی قیادت کی، آپ نے دُشمن کے بہت سے حملوں کو پسپا کر کے انہیں بھاری نقصان پہنچایا
5جولائی1999کو کیپٹن کرنل شیر اوراُن کے14ساتھیوں کو کاشف اوروکیل پوسٹ کے درمیان موجود مزاحمتی ناکہ بندی کو ختم کرنےکا مشن سو نپا گیا۔
اِس دوران کیپٹن کرنل شیرخان کو دشمن کی ایک اور مزاحمتی پوزیشن اور کاشف پوسٹ کی جانب بڑےحملےکی غرض سے آگےبڑھتی دُشمن کی سپاہ کی کثیرتعداد نظر آئی۔
اِن سخت کٹھن حالات کےباوجود آپ نے اپنے باقی ماندہ ساتھیوں کےہمراہ دُشمن پر بھرپور حملہ کر کے اُسے ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا،کیپٹن کرنل شیرخان کی اِس دلیرانہ کارروائی نےدشمن کےقدم اکھاڑ دئیے اور اُسے بھاری نقصان اُٹھانا پڑا
اِس جرأت مندانہ معرکےمیں آپ دشمن کےسنائپرفائر کی زد میں آگئے اور باقی ماندہ سات ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کیا
ہندوستانی بریگیڈ کمانڈر نےکیپٹن کرنل شیرخان کی بےخوفی اوردلیری کا اعتراف اِن الفاظ میں کیاکیپٹن کرنل شیرخان کی قیادت میں بھرپورجوابی حملوں نےہمارے قدموں کو تقریباََ اُکھاڑ دیا تھا۔