کوئٹہ میں ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے عامر غوری کا علاج کراچی کے نجی ہسپتال میں جاری تھا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔
تفصٓیلات کے مطابق 25 جون کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون ریلوے کراسنگ پر سکول ٹیچر عام غوری ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں ان کی ایک ٹانگ اور ہاتھ کٹ گیا تھا۔ عامر غوری نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔ جس پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ان کا علاج کراچی کے نجی سپتال میں کروانے اور اہلیہ کو ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم بعد میں حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر غوری کو ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی کوشش کی ۔ حادثے کے وقت ٹریک پر کوئی بچی موجود نہیں تھی ۔عامرغوری کے خلاف ریلوے پولیس کی جانب سے مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔