سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کامعاملہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت پر چھوڑ دیا۔
سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلزکی تشکیل کےلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پرسماعت ہوئی،عدالت نےمعاملہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت پرچھوڑ دیا، کہا کہ مشاورت مکمل ہونے تک درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا رہے گی۔
الیکشن کمیشن کا پینل طلب کرنےکا خط اورٹریبونلز کی تشکیل کےنوٹیفکیشن بھی معطل کردیئے گئے،عدالت نے قراردیاکہ الیکشن کمیشن اورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کےدرمیان ملاقات ہوتی تو معاملہ شاید حل ہو جاتا۔
پی ٹی آئی وکیل نےلارجر بینچ پراعتراض اُٹھادیا،جس پر چیف جسٹس فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہار کیا،کہا کہ اعتراض تھا تو پہلےدن اٹھانا چاہیےتھا،عدالت کو اسکینڈ لائزنہیں کرنےدیں گے۔
کیس کی آئندہ سماعت تک لاہورہائیکورٹ کےفیصلےپر حکم امتناع جاری کردیا، عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔