وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے،اسلامو فوبیا کےخاتمے کےلئےمشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس سےخطاب میں کہاکہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت ترقی وخوشحالی کے لیے کردار ادا کرتا رہےگا،امن وسلامتی کےقیام اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
شہبازشریف نےکہا ایس سی اوفلسطین کی صورتحال پر آوازاٹھائے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم کےپہاڑ توڑے،فلسطین میں 37 ہزار کے قریب لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے شہید کیےجانے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اوربچوں کی ہے،
وزیراعظم نےمزیدکہا کہ اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بےگھرکیا گیا،پاکستان فلسطین کےمسئلے کا 1967 سےپہلےکی سرحدوں کی طرز پردو ریاستی حل کا حامی ہے،جس کےتحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اورجس کا دارالحکومت القدس ہو۔
وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت ملنے پرچینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباددی،اور بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پرمبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔