وزیراعظم شہبازشریف کامون سون سے پیدا ہونےوالی ممکنہ سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی بنا دی۔
وزیرِاعظم نےہدایت کی ہےکہ این ڈی ایم اےتمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی مون سون سےمتعلق معاونت کرے،لوگوں کو ہنگامی حالات سےمتعلق پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔روزانہ کی بنیادوں پرمیڈیا اور دیگر ذرائع سے پیشگی اطلاعات دی جائیں۔
وزیراعظم نے مون سون کےحوالے سے پیشگی اطلاعات کو قومی نشریات کا حصہ بنانے کی ہدایت بھی کر دی،کہا کہ کسانوں کو باقاعدگی کے ساتھ موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسانوں کی بھرپور معاونت بھی کی جائے۔