پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔جہاں100 انڈیکس 550 پوائنٹس بڑھ کر 79375 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 824 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔