پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے ڈیل کے امکانات روشن ہونے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس379 پوائنٹس بڑھ کر 78 ہزار 824 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 11 سو پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی۔
تاہم، اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو کر برقرار نہ رہ سکی۔
دوسری جانب عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ41 ہزار500 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے ہو گئی۔