پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے ساتھ مذاکرات کے لئے 5 رکنی مذاکراتی ٹیم فائنل کر لیے۔
تحریک انصاف اور جے یوآئی کے درمیان سیاسی مفاہمت کیلئے مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم کیلئے 5 رہنماؤں کے نام فائنل کرلئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عمر ایوب مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
سینیٹر شبلی فراز اور پارٹی ترجمان رؤف حسن بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔
جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد مذاکراتی ٹیموں کے اعلان کا طے ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔