پاکستان میں حالیہ مہنگائی نے گاڑیوں کی قیمتوں کو بھی آسمانوں پر پہنچا دیاہے تاہم اب پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے ) نے گاڑیوں کی فروخت پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے اعداد و شمار یقینی طور پر آپ کو حیران کر کے رکھ دیں گے ۔
آلٹو
پاما کی رپورٹ کے مطابق جون 2023 سے مئی 2024 تک سب سے زیادہ کوئی گاڑی فروخت ہوئی تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ ’ سوزوکی آلٹو ‘ تھی، کمپنی نے اپنی اس گاڑی کے 31 ہزار 531 یونٹس فروخت کیئے ، یعنی سب سے زیادہ پاکستانیوں نے اسے پسند کیا۔
ہونڈا سویک اور سٹی
ہونڈا سویک اور سٹی بھی مارکیٹ میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے اور کمپنی نے گزشتہ سال میں اس کے مجموعی طور پر 10 ہزار 519 یونٹس فروخت کیئے ، رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کونسی گاڑی کتنی فروخت ہوئی لیکن ہم ایک بات تو جانتے ہیں یقینی طور پر ہونڈا سٹی کے یونٹس زیادہ فروخت ہوئے ہیں ۔
ٹیوٹا
گاڑیوں کی فروخت میں ٹیوٹا اور ہونڈا کے درمیان بہت زیادہ مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے ، پاما کی جانب سے جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق ٹیوٹا نے گزشتہ سال ’ کرولا، یارس اور کرولا کراس ‘ کے مجموعی طور پر 14 ہزار 12 یونٹس فروخت کیئے یعنی ہر گاڑی کے تقریبا 4670 یونٹس فروخت ہوئے ۔
سوزوکی کلٹس
سوزوکی اس مہنگائی کے دور میں اپنی معروف گاڑی سوزوکی کلٹس کے 3 ہزار 352 یونٹس فروخت کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2022 میں آلٹو اور ویگن آر کے بعد کلٹس دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی تھی لیکن حکومتی ٹیکسز کے باعث کمپنی نے 180 فیصد قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے یقینی طور پر فروخت پر بھاری اثر پڑ ا ہے ۔
سوزوکی ویگن آر
سوزوکی نے گزشتہ سال کے دوران ویگن آ ر کے 3 ہزار 223 یونٹس فروخت کیئے جبکہ اس سے قبل یہ عوام میں بے حد پسند کی جانے والی گاڑی تھی لیکن قیمت میں بھاری اضافے کے باعث لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی دکھائی دیتی ہے اور صارفین 30 لاکھ کے بجٹ میں استعمال شدہ کوئی اور گاڑی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔