ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیرصدارت مون سون بارشوں بارے اہم اجلاس ہوا جس میں واسا لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کے حکام شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی راجن پو اور ڈی سی ڈیرہ غازی خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، ڈی سیز نے ریلیف کیمپس کے قیام اور انخلاء کے پلان بارے بریفنگ دی جس کے بعد ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو نالوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ نالوں کے راستوں میں موجود تجاوزات کا خاتمہ کریں، ہنگامی صورتحال میں آبادی کے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائیں، ہنگامی صورت کیلئے ریلیف کیمپوں کی نشاندہی کریں۔
اجلاس میں واسا حکام نے اربن فلڈنگ کے پیش نظر تیاریوں پر بریفنگ دی جس پر ڈی جی نے کہا کہ راولپنڈی نالہ لئی کی ڈی سلٹنگ جلد مکمل کریں، پی ڈی ایم اے تمام تر وسائل فراہم کرے گا۔