پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عمر ایوب نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
اپنے بیان میں عمر ایوب نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو خط لکھا تھا اور استعفیٰ منظور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔
عمر ایوب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی شیئر کی گئی جس کے مطابق انہوں نے 22 جون کو خط لکھا اور 27 جون کو ان کا استعفیٰ منظور ہوا۔
خط میں کہا گیا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، میں قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنے فرائض پر توجہ مرکوز چاہتا ہوں۔