صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی او ر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے تنخواہ اور الاونسز نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا ہے کہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاؤنسز نہیں لوں گی، اگر کوئی تنخواہ یا الاؤنسز جاری کئے گئے تو منسوخ کردیں۔