سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کا نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کردیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کنے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہر حلقہ میں منشیات فروخت ہورہی ہے،تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ ہوگا،ڈرگ ٹیسٹ کا نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری ہوگا۔
سینئرصوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر حلقہ میں منشیات فروخت ہورہی ہے، منشیات فروش توبہ کرلیں ورنہ چھوڑیں گے نہیں، منشیات کے خاتمے تک ایکشن جاری رہےگا۔
شرجیل میمن کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی کیلئے100بسوں کا وعدہ پورا کریں، وزیراعلیٰ سندھ بسوں سے متعلق وزیراعظم کو احتجاج ریکارڈ کرائیں،وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو احتجاج ضرور ریکارڈ کراؤں گا۔