پولیس نے لاہور کے نواحی علاقے چونیاں میں 10 سالہ بچی کا 20 سال کے لڑکے کے ساتھ نکاح کروانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق والد نے21 جون کومقدمہ درج کروایا کہ اس10 سالہ بیٹی لاپتا ہو گئی ہے تاہم پولیس نے شک پڑنے پر ماں سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا ، پولیس نے جب ماں سے تحقیقات کیں تو ملزمہ نے دوران تفتیش جرما کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنائی بلکہ دس سالہ بچی کو بازیاب کروایا ور ملزمان کو بھی گرفتار کیا ۔