سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے۔ موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز پر کیسز بنائے جائیں گے۔ بولے قبر ایک اور مُردے تین ہیں۔ پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل سکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں بھی کینیا والے حالات پیدا ہورہے ہیں، یہاں بھی وہی فلم دہرائی جاسکتی ہے۔ تیس اگست سے پہلے قوم حساب لے گی۔ قوم کسی لیڈرکا انتظار نہیں کرے گی ہرطرف بھوک ہی بھوک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی 650 سولوگوں کودھوپ میں مارا گیا، پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی ہے، پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ رانا ثناء اللہ نے پیشگوئی کی ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں، تاہم حکومت کی کوشش ہو گی کہ انہیں جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھے۔