وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈرین اور ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، سیکرٹری اریگیشن،چیف میٹرالوجسٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تفصیلی بریفنگ دی.
وزیراعلیٰ نےممکنہ بارشوں کے پیش نظرڈرین کی بھرپورصفائی کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھرمیں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دیدیا،جبکہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظراضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلی نےہنگامی صورت میں متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلاء کے پلان سے آگاہ کرنے اور متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام وطعام کےمقام سےمتعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اس موقع پروزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ رودکوہی کے ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں،ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر آبادی کےبروقت انخلا کی پلاننگ کی جائے،انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کوبھی بروقت نکالاجائے،دنیا بھر میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم رائج ہے،پاکستان میں کیوں پتہ نہیں چلتا،بارشوں کی صورت میں ہرشہرمیں پانی کی فوری نکاسی کا انتظام کیا جائے۔