افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
افغانستان کے بیٹرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں بطور اوپنرز سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم مضبوط ہوگی یا انگلینڈ ؟
انہوں نے یہ سنگ میل منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز میچ کے دوران حاصل کیا جس میں افغانستان نے 8 رنز سے فتح حاصل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ’’ آپ میرے رول ماڈل رہے ‘‘، راشد خان کا آفریدی کے تعریفی ٹوئٹ پر ردعمل
افغان اوپنرز نے 2021 میں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کے قائم کردہ 411 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 442 رنز بنائے ہیں۔
یہ ریکارڈ ساز پارٹنرشپ نہ صرف زدران اور گرباز کی انفرادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ افغان کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ بھی ہے۔
اس فہرست میں انگلش بیٹرز جوز بٹلر اور الیکس ہیلز کی جوڑی368 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔