آزاد کشمیر اسمبلی میں 264 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا، ترقیاتی اخراجات کے لیے 44 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے بجٹ پیش کیا۔
بجٹ میں آمدن کا ہدف 201 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، محکمہ ان لینڈ ریونیو سے سب سے زیادہ 75 ارب کا ہدف رکھا گیا۔
صحت کیلئے تین ارب، دیہی علاقوں کے ترقی کیلئے تین ارب ستر کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
صنعت وتجارت کیلئے 52 ارب روپے، ماحولیات کیلئے 15 کروڑ، تعلقات عامہ کیلئے 20 کروڑ جب کہ ہائر ایجوکیشن کیلئے 90 کروڑروپے رکھے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں دو نئے بجلی گھروں میں تعمیر شروع کی جائے گی۔