بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کےخلاف اسلام آبادمیں8مقدمات درج ہوگئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کےخلاف 8مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں، مقدمات میں انسداد دہشتگردی، اسمبلی ایکٹ، پولیس پرحملوں اور اغوا کی دفعات شامل ہیں۔
All FIRs of Islamabad protests against PTI by Farhan Malik on Scribd
اسلام آباد میں کارسرکارمیں مداخلت،دفعہ144کی خلاف ورزی کے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں ایف آئی آرزتھانہ شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بنی گالہ، کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلور میں درج کی گئی ہیں۔
مقدمات میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی،علی امین گنڈاپور،سلمان اکرم راجا،شیخ وقاص نامزد ہیں، تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی نامزد کیےگئےہیں۔