آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دلچسپ ہوگئی۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ روہت شرما نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں سنیٹ لوشیا میں مدمقابل تھیں جہاں کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
لازمی پڑھیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز تک محدود رہی۔
آسٹریلیا کی شکست کے بعد گروپ ون کے پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال بن گئی ہے اور اس وقت بقیہ تینوں ٹیمیں ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔
بظاہر آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن ہے تاہم، اگر بنگلہ دیش افغانستان کے خلاف کم مارجن سے جیت حاصل کرلے تو کینگروز اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔
اگر، بنگلہ دیش افغانستان سے 62 رنز سے جیت جائے تو بنگال ٹائیگرز بھی رن ریٹ کے اعتبار سے دو پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنالیں گے۔
لیکن، افغانستان کو بنگلہ دیش کے خلاف محض سادہ جیت درکار ہے جس کے بعد وہ چار پوائنٹس کے ساتھ بآسانی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن چکی ہے ، اس سے قبل انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ ٹاپ فور میں جگہ بنا چکی ہیں۔