پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرکی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹربارش کے امکانات ہیں، جولائی کےدوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں، تیسرے ہفتے میں 15 سے 25 ملی میٹربارش ہو سکتی ہے۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی۔
دوسری جانب لاہور میں آج بھی موسم گرم رہے گا،درجہ حرارت 43 سنٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے. محکمہ موسمیات کاکہناہے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آج گرم رہے گابارش یا رم جھم کوئی امکان نہیں، شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شام میں ہلکی پھلکی ہوائیں چلیں گی جس سے درجہ حرارت گرمی میں کچھ کمی واقع ہوگی۔