خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقہ وادی مرکزی باغ میں آفریدی قومی عمائدین نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ شرکاء نے صحافی عمران ریاض کے حلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی میں قبائیلی عمائدین کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کیں، شرکاء نے یوٹیوبر عمران ریاض کو خبردار کیا ہے کہ اگر آپ نے اپنا بیان واپس نہیں لیا تو ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔
مشرانوں میں انصاف تاجر یونین کے صدر اور قومی مشر حاجی شیر محمد آفریدی ، حاجی شیر بہادر ، ملک ربستان ذخہ خیل ،فضل آکبر آفریدی ،نصر اللہ آفریدی ،منصور افریدی ،حسن شاہ ادم خیل اور تیراہ میدان کے کھلاڑی موجود تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل یوٹیوبر عمران ریاض خان کے الزمات پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نہ تو میں سلیکٹر ہوں، نہ کوچ ہوں میں تو اس سسٹم کا حصہ ہی نہیں ہوں۔ حیرت ہوتی ہے کہ لوگ جھوٹ کو کس طرح بیچتے ہیں، یہ لوگ اپنے اولاد کو حلال رزق کہلاتے ہے کہ نہیں کھلاتے؟ یہ لوگ کس طرح جھوٹ پھیلاتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ آپ کو اتنے لوگ فالو کرتے ہیں اور آپ لوگوں میں جھوٹ پھیلاتے ہوں تو آپ کہاں اسٹینڈ کرتے ہیں۔