جنوبی چین میں لگاتار بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔9 جون سےاب تک 47 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، حکام نے پچپن ہزار افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرےمیں ہیں۔
بارشوں سے شہری علاقے پانی میں ڈوب گئے،سڑکوں رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔۔