حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق کراچی کے شہریوں کی جانب سے پچاس ملین ڈالرز گھروں میں چھپانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ امریکی ڈالر،غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر،غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔ شہری غیرملکی کرنسی سرمایہ کاری کی غرض سےخرید کر ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔
پچاس ملین سے زائد امریکی ڈالرز،دیگر غیر ملکی کرنسی چھپا رکھی ہے۔ فہرستوں میں لیاری، کھارادر،میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے رہائشی شامل ہیں۔ فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ہنڈی حوالہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔ خفیہ اطلاعات پر ایک ہفتے کے دوران کل 38 کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 21 ہزار 831 امریکی ڈالر قبضے میں لئے گئے جبکہ 39 مقدمات درج کیے گئے۔