لاہور کے مخلتف علاقوں میں ہلکی تو کہیں تیز بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر کےمختلف علاقوں میں بادلوں کا راج ہے،بادلوں کی گھن گرج بھی جاری ہے، جوہر ٹائون،فیصل ٹاون ،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا۔
ادھرقصور اورگردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سےمرجھائے چہرے کھل اٹھے،بارش شروع ہوتے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب مون سون سیزن کےدوران لاہور میں معمول سےزیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس کا کہنا ہےکہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی،مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ لاہورکا کہنا ہےکہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پری مون سون کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔