ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
انگلینڈ نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوورز میں حاصل کرلیا، سپرایٹ مرحلے کےدوسرے میچ میں انگلینڈ نےٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاپ آرڈر نےذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جانسن چارلس نے 38،نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رنز اسکور کیے۔شرفین رادرفورڈ نے 28 رنز اور برینڈن کنگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی،یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورزمیں 4 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز اسکور کرسکی۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر،عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 67 رنز پر گری جس کے بعد انگلینڈ نے آسانی کے ساتھ ہدف حاصل کرلیا۔انگلینڈ کے فل سالٹ 87 اور جونی بیرسٹو 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔