پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
عیدتعطیلات کےبعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1300 پوائنٹ اضافے کے بعد 78 ہزار پوائنٹ تک جا پہنچا۔
سرمایہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے اس کی وجہ نئے بجٹ سے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی امیدیں ہیں۔ عید کی تعطیلات کے دوران اچھی خبریں دیکھنے کو ملی، جس میں فِچ کی جانب سے افراط زر کے نقطہ نظر اور صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ کمی شامل ہے۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان عید تعطیلات کے بعد بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔