وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت پاکستان اور چین کے تعلقات پر گھناونی سیاست کر رہی ہے۔
بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریاست کو سیاست سے بلند رہنا ہوتا ہے، ریاست کے مفادات مشترک ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ٹرول گردی کررہی ہے، ججوں اور فوج کو ٹرول کر کے دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لیں سکیں گے، مخالفین کی پگڑیاں اچھالنا بھی اس جماعت کا مشغلہ ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ طرز سیاست جمہوری نہیں ، ہم نے ریاست اور اداروں کو نشانہ نہیں بنایا، ہمیں ریاست کی بقا کے لئے کام کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ کامیاب تھا جس میں سی پیک اور دفاع سے سپیس کے تعاون کو شامل کیا گیا، ایم ایم ون سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے بعد کوئی احمق ہی تعلققات میں کمی دیکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت پاکستان اور چین کے تعلقات پر گھناونی سیاست کر رہی ہے، وزیراعظم کے دورے سے پاک ، چین تعلقات کا رشتہ نئی بلندیوں تک پہنچا ہے۔