آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاپوا نیوگینی کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا 39 واں میچ نیوزی لینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی این جی نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔
کیویز باؤلر لوکی فرگوسن نے نئی تاریخ رقم کی اور میچ میں چاروں اوور میڈن کرائے ، بغیر کوئی رن دیئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 79 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں حاصل کیا۔
ڈیون کانوے 35 ، ڈیرل مچل 19 اور کین ولیمسن نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو چکی ہیں۔