تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
نجی ایئر لائن کے ذریعہ دبئی سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی ٹیم میں میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تین ملکی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم 19 فروری کو ہونے والی چیمپیئن ٹرافی میں بھی حصہ لیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔