ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی سپر ایٹ لائن اپ مکمل ہوگئی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 106 رنز بنائے، نیپال کی ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 17، لیٹن داس 10، محمد اللہ 13 اور توحید رودائے صرف 9 رنز بنا سکے۔ نیپال کی جانب سے روہت پؤڈیل، سندیپ لامیچانے، دیپیندرا سنگھ اور سومپال کامی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج ہی دوسرے میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 20 اوورز میں 201 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 16.4 اوورز ہی میں 118 رنز بنا کر آل اؤٹ ہو گئی۔
میگا ایونٹ کی سپر ایٹ لائن اپ مکمل ہو گئی، بھارت، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ اگلے راؤنڈ میں رسائی پانے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔