پاکستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے زیادہ تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام آباد میں بھی دن کے وقت موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ شام کے وقت شہر اقتدار میں تیزآندھی کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بالائی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بعد دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں عید کے روز درجہ حرارت 46 ڈگری تک جائے گا، بدھ تک گرمی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، لاہور میں اگلے دو سے تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔