ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔برینڈن میک مولن نے شاندار 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 35 رنز بنائے، متھیو کراس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کپتان برینگٹن 31 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 2، ایگر، الیس اور زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ گروپ بی میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے میچ جیتنے سے انگلینڈ سپر 8 میں پہنچ گیا۔